پاکستان کی اہم خبریں

خضدار میں دھماکہ، پریس کلب کے صدر سمیت 3 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چمروک میں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں صدر خضدار پریس کلب محمد صدیق مینگل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دس کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے گھر سے یونیورسٹی جاتے ہوئے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں صدیق مینگل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا، فورسز پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

واقعے میں زخمی ہوئے راہ گیروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پریس کلب خضدار کے صدر کو گزشتہ ماہ موصول ایک خط میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔

علاوہ ازیں چند ماہ قبل ان پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button