پاکستان

عصر حاضر میں رہبر معظم قیادت کے حوالے سے بے نظیر ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ائ رہبر کبیر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد 35 سال سے عالم اسلام کی رہبری اور رہنمائی کا فریضہ بطریق احسن ادا کر رہے ہیں۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں 19 اپریل رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ائ کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر عالم اسلام کو مبارک باد پیش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ائ اپنے رہبر و رہنماء اور استاد بزرگوار حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی طرح ہمہ گیر شخصیت کے مالک ہیں۔

جن میں قیادت و رہبری کی صفات بطور کامل موجود ہیں۔

آپ پوری دنیا کے رہبروں میں بے مثال شخصیت کے مالک ہیں۔

پوری دنیا میں ڈھونڈنے سے ایسا عظیم رہنماء نہیں ملے گا۔

اسی لئے انقلاب اسلامی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خمینی الوجود و خامنہ ائ البقاء ہے، یعنی انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہیں تو اس کے محافظ رہبر سید علی خامنہ ائ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا ہم پر حملہ ایک بے مثال حملہ تھا، سابق صیہونی ترجمان

کیونکہ انقلاب لانے سے زیادہ مشکل انقلاب کی حفاظت ہوتی ہے۔

گذشتہ 35 سال سے عالمی استکباری طاقتوں کی سازشوں اور دشمنوں کے حملوں سے رہبر معظم حضرت آقا خامنہ ائ نے شجرہ طیبہ یعنی انقلاب اسلامی کی حفاظت کی ذمہ داری بحسن و خوبی انجام دی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی سے عالم اسلام اور عالم انسانیت کی اکثریت ابھی تک اس عظیم رہبر کی شناخت سے محروم ہے۔

ورنہ عصر حاضر میں رہبر معظم قیادت و رہبری کے حوالے سے بے نظیر ہیں۔

ہم سب پر لازم ہے کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی کی جامع و ہمہ گیر شخصیت سے اقوام عالم کو آگاہ کریں کہ جن کا کردار اتنا بے عیب ہے کہ آج تک کوئی دشمن بھی آپ کے کردار پر انگلی نہ اٹھا سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button