ایران

ایران کا ہم پر حملہ ایک بے مثال حملہ تھا، سابق صیہونی ترجمان

اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ منسر کا کہنا تھا کہ صیہونی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو" نے رفح پر آپریشن کی تاریخ طے کر لی ہے۔

شیعیت نیوز : سابق صیہونی ترجمان حکومت "ڈیوڈ منسر” نے مقبوضۃ سرزمین پر ایران کے منہ توڑ جواب کو بے مثال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی اولین ترجیح اپنے قیدیوں کی رہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کام کے حصول کی خاطر بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مقاومت کے ساتھ جنگ میں مکمل کامیابی کا دارومدار رفح میں داخلے پر ہے۔

انہوں نے خبر دی کہ صیہونی وزیراعظم "بنیامین نتین یاهو” نے رفح پر آپریشن کی تاریخ طے کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اس سابق صیہونی عہدیدار نے متعدد بار رفح پر حملے سے متعلق بیان بازی کی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں رفح پر حملے سے متعلق تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

اس حوالے سے ڈیوڈ منسر نے کہا کہ ہمیں اپنے آباد کاروں کے لئے محفوظ مقامات تیار رکھنے چاہئیں تا کہ رفح پر فوجی آپریشن شروع کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

قابل غور بات ہے کہ رفح جنوبی غزہ میں ایک ایسا علاقہ ہے جہاں 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین ہیں۔

اس وقت تک بہت سارے ممالک نے رفح آپریشن کی مخالفت کی ہے۔

لیکن اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس کو شکست دینے کے لئے رفح پر حملہ بہت ضروری ہے۔

قبل ازیں سابق صیہونی وزیر "ایلون لوئی” نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” نے غزہ میں اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے بھوک کا بحران ایجاد کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button