اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم تنظیم کے بہانے محب وطن شیعہ عزاداروں کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے،شیعہ قائدین

ملت تشیع پاکستان کے قائدین کا کہنا تھا حرم سیدہ زینب کا حق ہر شیعہ اور سنی کو ہے دفاع کرنے والے شہید ہوچکے اب پاکستان میں کوئی ایسی تنظیم نہیں ہے جو کسی دہشت گردانہ کاروائی میں  ملوث ہو ۔

شیعیت نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق  ملک بھر شیعہ عزاداروں  کی مقامی امام بارگاہوں سے  معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   شام سیدہ زینب  کے روضہ مبارک کو داعشی  دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے  کیلئے پاکستان سے جانے والے نوجوانوں  پہ مبنی  زینبی جوانوں کی شہادت کے بعد پاکستان میں ملت تشیع پاکستان کو ایک اور آزمائش سے گزارہ جارہا ہے۔

شیعہ نسل کشی ،جبری گمشدگیاں اور بے  گناہ شیعہ عزاداروں کی گرفتاری کے بعد نیا حربہ آزمایا جارہا ہے ،

جس کے تحت  ایران عراق اور شام سے آنے والے شیعہ عزاداروں اور زائرین کو حراساں کیا جارہا ہے مقامی امام بارگاہوں سے معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

ماضی میں کئی بے گناہ شیعہ عزاداروں کو ہراساں کیا جاچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امام عالی مقام ؑ کی مظلومیت پر اگر عزاداری نہ ہوتی تو دین کا نشان مٹ ہی گیا ہوتا، علامہ راجہ ناصرعباس

ملت تشیع پاکستان کے قائدین کا کہنا تھا حرم سیدہ زینب کا حق ہر شیعہ اور سنی کو ہے دفاع کرنے والے شہید ہوچکے اب پاکستان میں کوئی ایسی تنظیم نہیں ہے جو کسی دہشت گردانہ کاروائی میں  ملوث ہو ۔

گزشتہ دس سال میں کوئی جھوٹی کارروائی بھی نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے گرفتار شیعہ جوانوں کو  کالعدم تنظیم سے مربوط کیا  گیا۔

قائدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے نام پر محب وطن  شیعہ نوجوانوں کو ہراساں کیا جانے تشویش ناک عمل ہے  ہم اس عمل کا راستہ روکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button