ایوان بالا سے گلگت بلتستان کے حقوق کی آواز بلند کریں گے،سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کی گلگت وفد سے گفتگو
وفد میں صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی و اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم، رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی محمد علی اور مولانا جان حیدری شامل تھے۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین سنیٹر علامہ راجہ ناصر سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد کی آغا علی رضوی کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔
وفد میں صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی و اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم، رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی محمد علی اور مولانا جان حیدری شامل تھے۔
ملاقات میں وفد نے چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکبا دی دی۔
اور اس امید کا اظہار کیا کہ جس طرح ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے اور محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کی آواز میں آواز ملاتے رہے ہیں۔
اب ایوان بالا میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کے تشخص، حقوق کی فراہمی اور محرومیوں کے ازالے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔