اہم ترین خبریںایران

غزہ کی صورتحال خطرناک مرحلے پر پہنچ چکی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے نیویارک میں صحافیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا اسرائیلی حکومت نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کو براہ راست دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا،ہمارے سرکاری فوجی مشیر دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے۔

ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے باقاعدہ مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کو اسرائیلی حکومت کے ان اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

جب اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی قانون اور جائز دفاع کے دائرے میں رہتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو ضروری جواب دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، ایران نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی، چوہدری محمد الیاس

ہم نے امریکیوں کو صاف اور واضح طور پر کہہ دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیلی رجیم کو جواب دینے کا فیصلہ حتمی ہے اور آپریشن سے پہلے اور بعد میں بھی پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

ہم نے سفارتی ذرائع سے امریکہ کو واضح طور پر بتانے کی کوشش کی کہ ہم خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا نہیں چاہتے بلکہ یہ صیہونی حکومت کا طرز عمل ہے جو خطے میں کشیدگی کے پھیلاو کا باعث بن رہا ہے۔

آپریشن (وعدہ صادق) سے پہلے ہم نے امریکی فریق کو واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم خطے میں امریکی اڈوں اور مفادات کو نشانہ نہیں بنائیں گے، مگر یہ کہ امریکہ صیہونی حکومت کی حمایت میں کوئی کارروائی کرے تو اس صورت میں ہمارا ردعمل شدید ہوگا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوگا، جس میں مغربی ایشیا (مشرق وسطی) میں ہونے والی صورت حال اور مسئلہ فلسطین پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button