پاکستان

ایران کے رُعب نے عالم اسلام کی عظمت کو بحال کر دیا ہے، سیدہ معصومہ نقوی

مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کا ایرانی حملے پر بیان، حملے کے دن کو عید کا دن قرار دیا۔

شیعیت نیوز : مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد للہ لشکر اسلام لشکر ِ باطل پر غالب نظر آیا۔

ان شاء اللہ خداوند سبحان وہ دن ہمیں دکھائے کہ لشکر اسلام تمام عالم کفر و طاغوت پر فتح یاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کے لیے عید کا دن ہے ، یہ اسلام و کفر کی جنگ ہے کیونکہ یہ انتقام جس نام مبارک سے شروع ہوا وہ یا رسول اللہؐ تھا۔

جس بیس سے شروع ہوا وہ نبی ِ اکرمؐ تھا اس انتقام کا نام صادق وعدہ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملے اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے، علامہ شبیر حسن میثمی

جس ہدف کو نشانہ بنایا گیا وہ فلسطینی معصوم بچوں ، ماؤں ، بہنوں ، بوڑھوں کا قاتل ، قبلہ اول پر غاصب ظالم ریاست اسرائیل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جس رُعب و دبدبے سے انتقام لیا گیا اس نے اسلام و مسلمین کی عظمت کو بحال کر دیا ہے ۔

اللہ تعالی ہم سب کو ہر حال میں ظالم کا دشمن اور مظلوم کا ساتھی بنائے ۔ آمین ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button