پاکستان

ایرانی حملے اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ نیست ونابود ہوچکا،شکست خوردہ اسرائیل اپنے مغربی آقاؤں کیطرف حسرت و یاس بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حملے اسرائیلی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔

اسرائیل کا ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ نیست ونابود ہوچکا۔

ایران کے غاصب اسرائیل کے خلاف حملے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا جرآت مندانہ اور عملی اقدام ہیں۔

ایران نے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی مظلوم فلسطینیوں اور ایران کی واضح حمایت کرنی چاہیئے، غزہ میں جنگ بندی اور تمام فلسطینیوں کی اسرائیلی قید سے رہائی کا مطالبہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

شکست خوردہ اسرائیل اپنے مغربی آقاؤں کی طرف حسرت و یاس بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا وقت آ گیا ہے، علامہ ظفر عباس شمسی

دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے سے اسرائیل کے اندر اہداف کو نشانہ بنانا ایران سمیت تمام مظلوموں کی فتح و کامرانی ہے۔

مغربی ممالک کو ایران پر الزامات عائد کرنے کا منافقانہ طرز عمل ترک کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنا چاہیئے۔

امریکہ اور اس کے حواری عوامی رائے عامہ کو پس پشت ڈال کر اسرائیل کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی مکروہ کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی حملوں سے ثابت ہوا کہ وہ کسی بھی جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے خلاف پوری طاقت سے جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button