اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی ملک ایران کے حملہ نے ثابت کردیا کہ اسرائیل کو شکست ہوسکتی ہے:معروف صحافی حامد میر

حامدمیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے حملے نے دو مِتھ توڑ دیے ہیں؛ ایک یہ کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے دوسرا یہ کہ کوئی اسلامی ملک اسرائیل پر حملہ نہیں کرسکتا۔

شیعیت نیوز: معروف تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  سنسی خیز انکشافات  میں بتایا ہے کہ  ایرانی سفارتکار ماہ مبارک رمضان میں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں افطار پارٹیوں میں فلسطین کی مظلومیت بیان کر رہے تھے

مجھے اسی وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ اب ایران اسرائیل پرحملہ کرے گا اور وہی ہوا۔

البتہ اتنے بڑے حملے کی خود اسرائیل کو بھی توقع نہیں تھی۔

ایران نے بلاسٹک میزائلوں سے اسرائیل کا وہ اڈہ اڑا دیا ہے جہاں سے حملہ ہوا تھا

 سابق عسکری رہنما کے دبائو کے باوجود عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کیا،حامد میریہ بھی پڑھیں:

حامدمیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے حملے نے دو مِتھ توڑ دیے ہیں؛ ایک یہ کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے دوسرا یہ کہ کوئی اسلامی ملک اسرائیل پر حملہ نہیں کرسکتا۔

قایداعظم نے امریکی صدر روزویلٹ کو اسرائیل کے خلاف خط لکھا تھا اور ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں پاک فضائیہ کے پایلٹ اور طیارے اسرائیل پر

حملے کے لیے بھیجے،اب دوبارہ وہ وقت آ گیا ہے۔

سینئر اینکر کا مزید کہنا تھا کہ لندن اور نیویارک کے برعکس پاکستان کے کسی مظاہرہ میں 10 ہزار سے زائد لوگ شریک نہیں ہوئے

علامہ اقبال نے کہا تھا کہ عرب بادشاہ کبھی اسرائیل کے خلاف نہیں اٹھیں گے۔

پورا پاکستان ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ انشاءاللہ

متعلقہ مضامین

Back to top button