اہم ترین خبریںایران

اسرائیلی ایئر بیس پر 5 ایرانی میزائل لگے، 1 طیارے کو نقصان

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز:ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئر بیس پر 5 ایرانی میزائل لگے جس کے باعث 3 رن ویز اور 1 طیارے کو نقصان پہنچا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے، 5 ایرانی میزائلوں کے حملے میں ایف 35 طیاروں کے نیواٹم  ایئر بیس کو نقصان پہنچا ہے۔

حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کے 3 رن ویز اور 1 سی ون 30 طیارے کو نقصان ہوا، نیواٹم ایئر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

اسرائیل نے فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے نقصان کی تصاویر جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران حملے میں اسرائیل کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوگیا

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے دمشق کے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے 80 سے زائد ڈرون اور 6 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، میزائل اور ڈرون ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے۔

ایران نے اسرا ئیل پر 300 سے زیادہ ڈرون اور کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے حملے کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button