ایران نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، علامہ علی اکبر کاظمی
جس پر امریکہ اسرائیل جیسے شیطان فخر محسوس کرتے آ رہے ہیں، لیکن شہیدوں کا لہو کسی صورت رائیگاں نہیں جاتا۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا شکر الحمدللہ آج پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا دن ہے کہ ایران نے جرات اور غیرت مندانہ اقدام کر کے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
ایران کے اس اقدام پر ہم پروردگار عالم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آئے دن بے گناہ مظلوم فلسطینیوں کی شہادتیں اور معصوم بچوں کا پانی بند کر دینا تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی مدد سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا اسرائیلی منصوبہ
جس پر امریکہ اسرائیل جیسے شیطان فخر محسوس کرتے آ رہے ہیں، لیکن شہیدوں کا لہو کسی صورت رائیگاں نہیں جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطین مرد بوڑھے بچے جو شہادتیں پیش کر رہے ہیں اور مسجد الاقصی کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خدا انہیں جلد کامیاب اور کامران فرمائے گا۔
اور ان شاءاللہ اب وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم مسجد الاقصی میں سجدہ شکر ادا کریں گے۔
ہم اسرائیل امریکہ کی جاہلیت اور بربریت کے بھرپور مذمت کرتے اور بیت المقدس کی ازادی تک ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔