اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

طوفان الاقصی، صیہونیوں کی اکثریت نیتن یاہو کی حکمت عملی سے نالاں

شیعیت نیوز: طوفان الاقصی کے بعد غزہ کی جنگ کے حوالے سے نیتن یاہو کی حکمت عملی سے اسرائیلی عوام مطمئن نہیں ہیں۔

اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی سے جاری ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ 68 فیصد اسرائیلی عوام کے مطابق نیتن یاہو کی حکمت عملی اطمینان بخش نہیں ہے۔

سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 42 فیصد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ طوفان الاقصی کے بعد نیتن یاہو کی حکمت عملی کی وجہ سے اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سید حسن نصراللہ ایرانی قونصل خانے کے شہداء کی تقریب سے خطاب کریں گے

صہیونی چینل 12 نے ایک سروے کیا جس میں 50 فیصد اسرائیلی عوام نے نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کو برخاست کرکے فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔

سروے کے مطابق صرف 14 فیصد لوگ نتن یاہو کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

49 فیصد کے مطابق نیتن یاہو نے سیاسی اہداف کے تحت فیصلے کئے ہیں جبکہ 41 فیصد اسرائیلی نیتن یاہو کو امریکہ کے ساتھ موجودہ کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button