پاکستان

24 رمضان المبارک، ملت تشیع پاکستان پر فرقہ وارانہ دہشتگردی کا المناک دن

ہر سال رمضان المبارک جیسے نعمتیں اور برکتیں اپنے ساتھ لاتا ہے، ویسے ہی کچھ گزرے سیاہ و المناک واقعات کی یاد بھی تازہ کرتا ہے۔

شیعیت نیوز : 24 رمضان المبارک، بتاریخ 25 فروری 1995  کا سورج ملت تشیع پاکستان کی تاریخ میں ایک المناک دن کا سورج بن کر طلوع ہوا۔

تکفیریت اپنے عین شباب پر ملک پاکستان کو چوٹیں دیتی کراچی کے امام بارگاہ ابوالفضل العباس PIB اور محفل مرتضی PECHS میں پہنچی۔

جہاں مومنین کی کثیر تعداد عبادت میں مشغول تھی۔

فرقہ وارانہ دہشتگردی نے پیروان حق کو کمزور کرنے کے لئے ہر چال چلی، اور جب سر نہ جھکے تو سر کاٹنا تکفیریوں کو واحد حل نظر آیا۔

صبح 5 بجکر 35 منٹ پر مسجد و امام بارگاہ ابوالفضل العباس پی آئی بی کالونی فرقہ وارانہ دہشتگردی کا نشانہ بنکر لہو میں ڈوبا، جہاں 6 نمازی شہید، اور 16 زخمی ہوئے۔

ظلم وہیں نہ رکا، اور 7 بجکر 10 منٹ پر محفل مرتضیٰ PECHS کو بھی بربریت کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما معاویہ اعظم جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں ملوث

یہاں 16 نمازی شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے۔

دہشتگرد تکفیری تنظیم سپاہ صحابہ کے اس بزدلانہ حملے نے یہ ثابت کردیا کہ یہ گروہ صرف مسجدوں اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شہید حمید علی بھوجانی جیسی شخصیت نے بھی اسی حملے میں جام شہادت نوش کیا۔

آج بھی یہ دن ملت تشیع پاکستان کے لئے سیاہ دن کی مانند ہے، اور ملک کے گوش و کنار میں ان عظیم شہداء کو یاد کیا جاتا ہے۔

قارعین سے بھی التماس ہے کہ شہداء ملت جعفریہ بلخصوص شہداء امام بارگاہ ابوالفضل العباس اور محفل مرتضی کے لئے سورۃ فاتحہ کی تلاوت فرمائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button