پاکستان

کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی حاجی رمضان ہزارہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ شہید کے قتل پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر شہید رمضان علی ہزارہ کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔

تین ہفتے گزر جانے کے باوجود حکومت اس قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ مومن پورہ، ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف پراگریس رپورٹ عدالت پیش

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم مقتول حاجی رمضان علی ہزارہ کے اہل خانہ اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ساتھ ہیں۔

حاجی رمضان علی ہزارہ کی قوم و ملت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button