پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سانحہ مومن پورہ، ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف پراگریس رپورٹ عدالت پیش

شیعیت نیوز: سانحہ مومن پورہ لاہور کے ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف پراگریس رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دی گئی۔

ملزم اجمل عرف اکرم لاہوری کیخلاف لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں 26 برس قبل 1998ء میں مجلس عزاء پر فائرنگ کرکے 11 افراد کو شہید کرنے کا الزام ہے۔

ملزم اکرم لاہوری اور اس کے ساتھیوں نے قبرستان میں جاری مجلس عزاء پر فائرنگ کر دی تھی۔

جس سے 11 افراد موقع پر شہید ہو گئے تھے، جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

ملزمان پوٹھوہار جیب میں فرار ہو گئے تھے۔ اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تھی۔

مگر کسی اور کیس میں گرفتار اکرم لاہوری نے اس واردات کا بھی اعتراف کیا تھا۔

یاد رہے کچھ دن قبل اکرم لاہوری ایران سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button