ایران

غزہ میں فوری جنگ بندی کا ایران کی جانب سے خیرمقدم

ایران کے ترجمان وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو ناکافی قرار دیا ہے۔

 شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ غزہ میں چھے مہینے تک صہیونی حکومت کی جارحیت پر خاموش رہنے کے بعد آخرکار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ بندی کے بارے میں قرارداد منظور کی جوکہ ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کا یہ اقدام چھے مہینے کے مظالم اور تباہ کن حملوں کے نقصانات کی تلافی کے لئے ناکافی ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے اس اقدام کے نتیجے میں غزہ میں صہیونی فورسز کے حملے مکمل طور پر بند ہونے چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مرکزکو نشانہ بنایا

محاصرہ ختم کرکے انسانی امداد کی فراہمی کا راستہ ہموار ہونا چاہئے تاکہ غزہ میں معمول کی زندگی بحال اور جنگ زدہ علاقوں کی دوبارہ تعمیر نو کا سلسلہ شروع ہوسکے۔

ناصرکنعانی نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے بعد حواس باختہ ہوگئی ہے کیونکہ اس کو عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی میدان میں شکست ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button