پاکستان

تیمور حسن وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

کنونشن کے دوران جشن امام حسن علیہ السلام کا اہتمام بھی کیا گیا، کنونشن کے اختتام پر خفیہ رائے شماری کے ذریعے تیمور حسن کو ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر کا اعلان علامہ اقتدار نقوی نے کیا اور نومنتخب صدر حلف بھی لیا۔ تیمور حسن اس سے قبل ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ یوتھ ونگ ملتان کا ڈویژنل کنونشن مسجد ولی العصر ملتان میں منعقد ہوا۔

کنونشن میں وحدت یوتھ کے مرکزی رہنما راجہ مصطفی حیدر، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری انجینئر مہر سخاوت علی سیال، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ ہادی حسین، شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، سابق ڈویژنل صدر سید رونق بخاری، سید فرخ مہدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کنونشن کے دوران جشن امام حسن علیہ السلام کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیل پر کئی بڑا حملہ

کنونشن کے اختتام پر خفیہ رائے شماری کے ذریعے تیمور حسن کو ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا۔

نومنتخب صدر کا اعلان علامہ اقتدار نقوی نے کیا اور نومنتخب صدر حلف بھی لیا۔

تیمور حسن اس سے قبل ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button