ایران

یوم القدس صیہونیوں کے خلاف ایک سیاسی طوفان بن جانا چاہئے، امام جمعہ تہران

شیعیت نیوز: تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام علی اکبری نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا: مومن کو چاہیے کہ وہ پاکیزہ اور صحت مند زندگی گزارنے کی کوشش کرے اور اس بات کا خیال رکھے کہ دوسروں کی جان و مال اور عزت کو نقصان نہ پہنچے کیونکہ مومن کی عزت و آبرو کعبہ سے بڑھ کر ہے۔

انہوں نے غزہ اور فلسطین کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور غزہ کی صورت حال ملت اسلامیہ کو درپیش اہم مسائل میں سے ہے۔

لہذا دینی بھائی چارے اور ایمان کا تقاضا ہے کہ تمام مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین اور غزہ کی مدد کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔

ماہ مبارک رمضان میں ہم جو دعائیں پڑھتے ہیں اس میں ہم غزہ کے مظلوموں کو یاد کرتے ہیں اور ان لوگوں کی بھوک کو یاد کرتے ہیں اور ان کے دکھوں اور غموں کو یاد کرتے ہیں جنہیں ہر طرف سے محاصرے میں ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او پاکستان بھر میں 200سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالے گی،مرکزی جنرل سیکرٹری

ان مظلوموں کو ضرور یاد کریں جو اپنی تمام تر مظلومیت کے باوجود پوری قوت و استقامت کے ساتھ راہ مزاحمت پر گامزن ہیں۔

صیہونی حکومت روئے زمین پر ظلم و فساد کا بدترین عنصر ہے جس کی نابودی کے لئے مومنین رمضان المبارک میں دعا کرتے ہیں۔

مومنین اس جرثومہ اعظم کے خاتمے کے لئے دعاگو ہیں اور یہ امت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس غاصب رجیم کے خاتمے کے لئے فلسطینی مزاحمت کا بھرپور ساتھ دے۔

انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کا قیام اور مزاحمت ایک جائز جد و جہد ہے اور ہر ایک کو ان مزاحمتی عوام کی عملی حمایت کرنی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button