پاکستان

ایم ڈبلیو ایم ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں شیعہ عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قومی حقوق کے حصول کیلئے سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ہماری نمائندہ جماعت ہے۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ ملت جعفریہ کی نمائندگی کی ہے۔

عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں شیعہ اکابرین کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ضلع جیکب آباد، جعفر آباد، نصیر آباد اور شکار پور کے اضلاع سے شیعہ رہنماؤں، علمائے کرام منتخب کونسلر انجمنوں اور قومی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور گذشتہ انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ عمائدین نے آئندہ کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے حکمت عملی پر مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کا محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہ ماننے کا پروپیگنڈہ

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے۔

جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔

قومی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

امن و امان کی ابتر صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کی جانب سے پیدل مارچ قابل تحسین اقدام ہے۔

آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button