اہم ترین خبریںپاکستان

مکہ اتحاد کانفرنس خوش آئند، شیعہ سنی اسلام کے دو توانا بازو ہیں،علامہ احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے  مکۃ المکرمہ میں  اتحاد و وحدت کانفرنس کو خوش آئند قرار داد دیتے ہوئے کہا کہ  دور حاضر میں عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ فرقہ واریت اور اسلام کے نام پر دہشت گردی ہے ۔

حالیہ کانفرنس مسلمانوں کے مابین اتحاد ،اتفاق اور یگانگت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سعودی حکومت کی جانب سے اتحاد کانفرنس امت مسلمہ کی بھلائی کیلئے موثر کردار ادا کرے گی ۔

کانفرنس میں ایران سے رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور عراق سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے خصوصی شرکت کی اور امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ  پوری امت ایک ہوجائے  عالم اسلام کے مسائل کا حل ہی اتحاد و وحدت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں وحدت کانفرنس فرقہ وارایت کیخلاف سنگ میل ثابت ہو گی،علامہ محمد امین شہیدی

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں شیعہ سنی علمائے کرام کو مدعو کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ امت مسلمہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے

شیعہ اور سنی اسلام کے دو توانا بازو ہیں  جس کے بغیر امت مسلمہ مکمل نہیں ہوسکتی جب تک امت مسلمہ باہم متحد نہیں ہوگی اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے  ایسے وقت میں امت کا یکجا انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button