اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی عرب میں وحدت کانفرنس فرقہ وارایت کیخلاف سنگ میل ثابت ہو گی،علامہ محمد امین شہیدی

اس کے نتیجے میں مسلمانوں کو آپس میں یکجا ہونے ، ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کے مشترکات پر ایک موقف کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ  دشمن کے  خلاف اپنی یکجہتی کے اظہار کرنے کا  موقع ملے گا ۔

 شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے مکۃ المکرمہ میں اتحاد و وحدت کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کیلئے دنیا میں جہاں بھی کوششیں کی جائیں  اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے ۔

مکہ مکرمہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پررابطہ عالم اسلامی کے تحت دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا یہ  حقیقی معنوں میں نہائت مبارک کانفرنس ہے ۔

اس کے نتیجے میں مسلمانوں کو آپس میں یکجا ہونے ، ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کے مشترکات پر ایک موقف کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ  دشمن کے  خلاف اپنی یکجہتی کے اظہار کرنے کا  موقع ملے گا ۔

اگر ایسے اہداف اس کانفرنس سے برآمد ہوگئے تو یہ خوش آئند ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کانفرنس  کے اانعقاد کو احسن اقدام قرار دیکر زیادہ سے زیادہ ترویج بھی کرنی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: مکۃ المکرمہ میں تاریخ ساز اتحادو وحدت کانفرنس سے شیعہ سنی علمائے کرام کا خطاب

سعودی عرب میں اتحاد کانفرنس مبارک اور قابل تحسین عمل ہے اس کا آئندہ بھی انعقاد ہونا چاہئے ایسی کانفرنسز میں امت مسلمہ کے حقیقی مسائل کی نشاندہی ہونی چاہئے ۔

شیعہ سنی علمائے کرام کو ایسی کانفرنس سے امت مسلمہ کو یکجا ہونے کی دعوت دینی چاہئے۔

ان مواقع پر یہ پیغام بھی دینا چاہئے کہ  امت مسلمہ متحد ہوکر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

یاد رہے مکہ میں کانفرنس  سے شیعہ سنی علمائے کرام نے خطاب کیا۔ایران سے آیت اللہ مبلغی نے خصوصی شرکت کی  جبکہ پاکستان سے شیعہ علمائے کرام بھی مدعو تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button