پاکستان

دہشت گردکے جنازے میں سپاہ صحابہ کے راہنما کی ن لیگی ایم پی اے کے ہمراہ شرکت

شیعیت نیوز: شہید انسپکٹر راجہ محمد ثقلین کا قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کا رہنما مفتی عید محمد ساہیوال جیل میں سزا کے دوران ہی طبعی موت مرگیا۔

راجہ محمد ثقلین گاؤں ہون، تھانہ چونترہ، ضلع راولپنڈی کے رہنے والے تھے

انسپکٹر راجہ محمد ثقلین نہ صرف راولپنڈی بلکہ پاکستان کے مایہ ناز پولیس افسران میں شمار ہوتے تھے۔

آپ ایک ماہر تفتیشی آفیسر تھے جس کی بنا پر آپ نے  اہم اور ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔

اِن اہم ترین مقدمات میں ایرانی کیڈٹ حملہ کیس، انٹرنیشنل صحافی قتل کیس، اہم سرکاری و مذہبی شخصیات کے قتل کے مقدمات شامل ہیں ۔

شہید کا سفاک قاتل اور متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث مفتی عید محمد بیس سال سے ساہیوال جیل میں سزا بھگت رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے

جو گذشتہ روز جیل میں طبعی موت مر گیا اس سفاک دہشت گرد کا تعلق ضلع چکوال کے علاقے تلہ گنگ کے گاوں ٹمن سے تھا۔

اس سزا یافتہ دہشت گرد کے جنازے میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے راہنما معاویہ اعظم کے ساتھ ن لیگ کے ایم پی اے ملک شہریار نے شرکت کی۔

طبعی موت مرنے والے دہشت گرد کے جنازے میں ن لیگی ایم پی اے ملک شہریار کا کہنا تھا کہ اس طبعی موت کا حساب لیا جائے گا ۔

ایک حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی سزا یافتہ دہشت گرد کی طبعی موت پہ کونسا حساب چاہتے ہیں ؟

ایک جانب وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مکروہ سیاستدان انہی قاتلوں کے جنازے میں کھڑے نظر آرہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button