پاکستان

18مارچ یوم شہادت استاد سید سبط جعفر زیدی

شیعیت نیوز: سید سبط جعفر زیدی پاکستان کے نامور شاعر،معلم،ماہر تعلیم ،سوز خوان اور سماجی کارکن تھے۔

وکالت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی علوم میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی ۔

کچھ عرصہ وکالت کرنے کے بعد سی ایس ایس کر کے گورنمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد کے پرنسپل کے عہدے پہ فائز ہوئے ۔

سبط جعفر زیدی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ۔

ادارہ ترویج سوز خوانی کا قیام جو سوز خوانی کے فروغ اور ترویج و ترقی کے لیے ایک اہم ترین ادارہ ہے شہید کی بدولت ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایس او پاکستان لاہور کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کا دوسرا اجلاس

سوز خوانی کی راہنما کتاب ” بستہ”سمیت دیگر کئی کتابیں تصنیف کیں ۔

انھوں نے بحیثیت معلم قوم کے مستقبل کے معماروں کی تربیت کے لیے عملی طور پر بہت سے اقدامات کیے۔

سبط جعفر زیدی نے سادہ زندگی بسر کی اور ذکر آل محمد علیھم السلام کی ترویج کو اپنا منشور بنایا۔

برسوں بعد بھی ان جیسا مخلص اور بے لوث کوئی نہیں ملتا۔

آج کے دن گیارہ برس قبل کراچی میں علم دشمن تکفیری عناصر نے اپنی جہالت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button