اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کو مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد پر احمد لدھیانوی نے دھمکی دی۔شیر افضل خان مروت کا انکشاف

مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد کیا گیا تو کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی نے سنگین دھمکیاں دیں اور جس کے بعد اسد قیصر نے بھی پارٹی کو مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد نہ کرنے پر متفق کیا ۔

شیعیت نیوز:پی ٹی آئی کو مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد پر احمد لدھیانوی نے دھمکی دی۔شیر افضل خان مروت کا انکشاف

پی ٹی آئی کے رہنمااور سینئر ایڈوکیٹ شیر افضل خان مروت نے  نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد کا عمران خان نے زور دیا تھا لیکن  اسد قیصر نے عمران خان سے ملاقات کی اور پھر سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین کا کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ رہنما حاجی رمضان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد کیا گیا تو کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی نے سنگین دھمکیاں دیں اور جس کے بعد اسد قیصر نے بھی پارٹی کو مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد نہ کرنے پر متفق کیا ۔

احمد لدھیانوی نے اس سے قبل بھی  عمران خان سے بطور وزیر اعظم مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سے ملاقات پر اعتراض اٹھایا تھا اور اسے مسلکی اختلاف دینے کی کوشش کی تھی۔

مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے سیاسی اتحاد کے بعد اسد قیصر نے بھی اس اختلاف کو بڑھانے کی سرتوڑ کوشش کی اور کوئٹہ سے راہ حق پارٹی کے دہشت گردوں نے اسے غیر شرعی اور نکاح کیلئے غیر اسلامی عمل قرار دیکر نفرت انگیز فضا بنانے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button