اہم ترین خبریںپاکستان
مجلس وحدت مسلمین کا کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ رہنما حاجی رمضان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی میڈیا سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے

شعیت نیوز: مجلس و حدت مسلمین بلوچستان نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی میڈیا سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے
کہ رمضان ہزارہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی نہ تھمی! نئی حکومت کے قیام کے دو دن بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنما حاجی رمضان شہید
انہوں نے حاجی رمضان علی ہزارہ کو اتحاد بین المسلمین اور شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
شہید حاجی رمضان علی جیسے محب وطن اور دیانتدار شخص کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی انتظامات نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔