پاکستان کی اہم خبریں

رمضان کی آمد، ناجائز منافع خور بے لگام ہوگئے ہیں، حاجی حنیف طیب

چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کے جو دعوے کئے جاتے ہیں، ان کے بارے میں رمضان کے آغاز سے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ ان میں کتنی صداقت ہے۔

شیعیت نیوز : نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں کے موقع پر کھانے پینے کی اشیاء میں کمی کردی جاتی ہے۔

لیکن افسوس کا مقام ہے کہ یہاں رمضان کے آغاز سے ہی ناجائز منافع خور سرگرم جاتے ہیں۔

اشیائے خوردونوش، پھل، سبزیاں من مانے ریٹ پر فروخت کرتے ہیں جو عوام کی قوت خرید سے باہر ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روزہ تمام اچھی عادات اپنانے کی مشق ہے، علامہ ریاض نجفی

انتظامیہ کی جانب سے عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کرنے کے جو دعویٰ کئے جاتے ہیں، ان کے بارے میں رمضان کے آغاز سے ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ ان میں کتنی صداقت ہے۔

حاجی محمد حنیف طیب نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خودونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

جو لوگ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور خود اپنا پیٹ بھر رہے ہیں اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ہیں ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کو قانون کے شکنجے میں کسنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button