پاکستان

معروف اہل سنت عالم ڈاکٹر صداقت فریدی کا احمد جاوید کو منہ توڑ جواب

شیعیت نیوز: ناصبی احمد جاوید کی مکتب تشیع پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے سے بین المسالک ہم آہنگی میں دراڑ پیدا ہوئی ہے ۔

اہل سنت کے معروف عالمِ دین اور محقق علامہ ڈاکٹر صداقت علی فریدی نے اپنی گفتگو میں احمد جاوید کے الزامات کا رد کیا ہے ۔

ڈاکٹر صداقت فریدی کا کہنا تھا کہ وحدت امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس کو اختیار کیے بغیر اسلام کی تعلیمات عام نہیں ہو سکتیں۔

تفرقہ بازی یہود کا ہتھیار ہے اور انہی کے ایجینٹ مسلمانوں کو باطنی اتحاد سے روکنے کے لیے ایسا پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔

سفر ایران کا احوال بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر صداقت فریدی نے کہا کہ انہوں نے سرکاری ریکارڈ ملاحظہ کیا جس میں اسی ہزار کے قریب مساجد ایران کے مختلف علاقوں میں اہل سنت کی ہیں اور مدارس کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آج ایران ترقی یافتہ اور سائنس و ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے: صدر ایران

ایران مساجد افرادی قوت کے تناسب سے بناتا ہے اور ان کی کفالت کے فرائض بھی سر انجام دیتا ہے ۔

تاریخی واقعات کو جوڑ توڑ کے بیان کر کے اپنے تعصب کے اظہار کے علاوہ کچھ مقصد نہیں ہے ۔

اہل تشیع کے خلاف ہر ممکن پروپیگنڈا کیا گیا جو صرف نفرت اور جھوٹ پہ مبنی ہے،ایران میں سعودی عرب کا چھپا ہوا قرآن ہی دستیاب ہے۔

حماس اور ایران پر اعتراض کرنے والوں سے وہ کافر بہتر ہیں جو اپنے ممالک میں فلسطین میں جاری ظلم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔

دراصل یہ لوگ استعمار کے تیار کردہ ہیں جو اسی کی زبان بول رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button