سات مارچ ،سفیر انقلاب،بانی آئی ایس او ڈاکٹر محمد علی نقوی کا یومِ شہادت

شیعیت نیوز: سفیر انقلاب ،بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی کو سات مارچ 1995 کی صبح لاہور یتیم خانہ چوک میں اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ۔
ڈاکٹر محمد علی نقوی گھر سے کلینک کی طرف جا رہے تھے، حملہ آور پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے اور چوک یتیم خانہ میں پہنچتے ہی ڈاکٹر نقوی کی گاڑی پہ فائرنگ کی بوچھاڑ کر دی۔
اس دوران شہید کے رفیق اور پاسدار تقی حیدر نے جوانمری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بار بار خود کو شہید پہ گرا کے شہید کو بچانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
اسی تگ و دو میں تقی حیدر شہید ہوگئے مگر وفا کی ایسی داستان اپنے خون سے رقم کر گئے کہ آج ایک دنیا انہیں شہیدِ باوفا کے نام سے جانتی ہے۔
ڈاکٹر محمد علی نقوی شیعہ طلباء کی ملک گیر نمائندہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مذہبی،فلاحی اور رفاحی امور کے بانی تھے۔
آپ تحریک جعفریہ کی مرکزی کابینہ میں اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے دست راست کی حیثیت رکھتے تھے ۔
ڈاکٹر نقوی کی شہادت سے ملت تشیع کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
شہید ڈاکٹر کی 29 ویں برسی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں جہاں شہید کے روحانی فرزندان موجود ہیں مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
آئی ایس او پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتہ اتوار شہید کی سالانہ برسی کا انعقاد کیا گیا جبکہ سات مارچ کو قم المقدس میں برسی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد ہوگا۔