شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔
شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما، سفیر انقلاب، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات کا آغاز ان کے مزار علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں ہو گیا۔
امامیہ سکاوٹس کے دستے نے مزار پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔
اس موقع پر شہید کی قومی و ملی اور تنظیمی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
برسی کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ڈاکٹر محمد نقوی سابقین سے کیا چاہتے تھے؟
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔
علمائے کرام، نوجوانان، طلبہ، وکلا، صحافی حضرات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات برسی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
ڈاکٹر محمد علی نقوی کو لاہور کے چوک یتیم خانہ میں 7 مارچ 1995ء میں ساتھ تقی حیدر سمیت شہید کر دیا گیا تھا۔