پاکستان کی اہم خبریں

عوام کی بیداری، امریکی و اسرائیلی ظلم کے خلاف احتجاج نئی لہر پیدا کرے گا، لیاقت بلوچ

شیعیت نیوز: نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ اتحادِ امت سے وحدت اور بقائے دین کی مضبوط بنیاد حاصل ہوگی۔

عالمِ اسلام کا انتشار، بزدلی اور بے حمیتی عالمِ اسلام کو بحرانوں کے گرداب میں پھنسا چکا ہے۔

مسلم ممالک کے حکمرانوں نے فلسطین کی آزادی اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔

اِسی وجہ سے رفتہ رفتہ غزہ کی زمین کو اسرائیلی صیہونیوں نے فلسطینیوں کے قتل اور نسل کشی کا میدان بنادیا ہے اور فاشسٹ مودی جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنے کے لیے کشمیریوں کو ملیامیٹ کررہا ہے۔

ارضِ فلسطین و کشمیر پر یہود و ہنود کا ناجائز قبضہ اور ظلم تسلیم کرلیا گیا تو مسلمانوں کا کوئی علاقہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

10مارچ کو عوام، مرد و خواتین، نوجوان اسلام آباد میں اسرائیل کے سرپرست امریکہ کے سفارت خانے کے باہر غزہ مارچ میں شریک ہوں۔

پاکستان میں عوام کی بیداری اور امریکی، اسرائیلی ظلم کے خلاف احتجاج پوری دنیا میں احتجاج کی نئی لہر پیدا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بدقسمتی سے ملک میں آئین محفوظ نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

لیاقت بلوچ نے کہا کہ انتخابات 2024 میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی، جے یو آئی، پشتونخوا پارٹی نے اسمبلیوں میں حلف اٹھانے اور حکومت سازی کے آئینی عمل کا حصہ بن کر احتجاج کو دفن کردیا ہے۔

اب پنجاب مسلم لیگ، سندھ پی پی پی، خیبرپختونخوا پی ٹی آئی اور بلوچستان حسبِ دستور اتحادیوں کی راجدھانی بنادی گئی ہے۔

اب احتجاج کا اکھاڑا صرف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہال ہی بنے رہیں گے، جس سے ملک مزید مشکلات کا شکار ہوگا۔

عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، پٹرول، گیس کے بحرانون کا حل چاہتے ہیں۔

سیاسی استحکام ہی اقتصادی استحکام کا ذریعہ ہے۔ سیاسی استحکام کے لیے قومی سیاسی قیادت کو جھوٹی انا کو چھوڑ کر قومی وحدت، قومی ترجیحات اور قومی بحرانوں کے حل کے لیے قومی ایجنڈا پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

وگرنہ سیاسی محاذ پر انتشار اسٹیبلشمنٹ کو مزید بالادست اور طاقت ور بنادے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button