پاکستان

ایبسلیوٹلی ناٹ کی پالیسی پاکستان اور مسلمانان عالم کیلئے راہ حل ہے، علی اکبر کاظمی

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ کانگرس مین اینڈی آگلس کے اس بیان کے بعد یہ بات مزید واضح ہو جاتی ہے اور قرآن مجید پر ہمارے ایمان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری بدترین مظالم پر نومنتخب مینڈیٹ چور حکومت تا حال مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس مین اینڈی آگلس کا تمام فلسطینیوں کو قتل کر دو کہنا در حقیقت حقیقی امریکی ظالمانہ سوچ کی ترجمانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں ان دونوں ظالم ریاستوں کیلئے کھلے دشمن کا لفظ استعمال ہوا ہے۔

کانگرس مین اینڈی آگلس کے اس بیان کے بعد یہ بات مزید واضح ہو جاتی ہے اور قرآن مجید پر ہمارے ایمان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

فلسطینی مسلمانوں پر جاری بدترین مظالم پر نومنتخب مینڈیٹ چور حکومت تا حال مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔

کچھ روز قبل ایوان بالا میں ہندو سینیٹر دنیش کمار نے اسلام کے نام پر بنے اس ملک پاکستان میں موجود حکومت کو قرآن کریم کی آیت پڑھ کر جھنجھوڑا اور سوال کیا کہ کیوں فلسطینی مظلوموں کی انسانیت کی بنیاد پر مدد نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹرمشتاق احمد خان نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے توجہ دلوائی کہ ہم اپنے خرچ پر فلسطینی مظلوم، بھوکے اور پیاسوں کیلئے ایک بوند پانی پہنچا سکیں، انہیں خوراک مہیا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام تربیتی اجتماع

حکومتی سطح پر ہمارے لیے راستے کھول دیئے جائیں، لیکن توجہ دلاؤ نوٹس کے باوجود حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

مینڈیٹ چور حکومت عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہے، جبکہ فلسطینی مظلوم پہلے سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایبسلیوٹلی ناٹ کی پالیسی کو پاکستان اور مسلمانان عالم کیلئے راہ حل قرار دے دیا۔

جب تک ہم امریکہ اسرائیل اور ان کے حواریوں کیساتھ ایبسلیوٹلی ناٹ کی پالیسی نہیں اپنا لیتے اس وقت تک پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ممکن نہیں ہو سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button