لبنان

حزب اللہ کا اسرائیل کے جاسوسی اڈے پر میزائل حملہ

لبنان کی حزب اللہ نے فلسطینی قوم اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں اسرائیلی رجیم کے جاسوسی اڈے "المطلہ" کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

شیعیت نیوز : لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے جاسوسی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اس آپریشن کے حوالے سے حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں مجاہدین نے آج صیہونی فوج کی المتلہ بیس کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے

اس حملے سے قبل حزب اللہ نے برقان میزائلوں سے قابض رجیم کے جل العلام اور دیبورانیت کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

صیہونی فوج نے اس حملے کے جواب میں جنوبی لبنان کے قصبے الخیام پر توپ خانے سے حملہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button