ایران

انتخابات میں عوام کی شرکت عالمی استکبار کے منہ پر طمانچہ تھی، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے بدخواہوں نے انتخابات کو ناکام بنانے کے لیے اپنے تمام حربے استعمال کئے، لیکن ایران کے جذبہ ایمان و امید سے سرشار باشعور عوام کی بروقت اور پرجوش شرکت نے عالمی استکبار کو مایوس اور رسوا کیا۔

شیعیت نیوز : صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال الجزائر کے وزیر نذیر العرباوی نے کیا-

صدر مملکت نے الجزائر کے دورے پر روانگی سے قبل انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی کی۔

ایرانی عوام کی جانب سے فرض شناسی کا اظہار کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اسی طرح الیکشن، تمام منتظمین اور ذمہ دار عوامل نیز ووٹنگ کے عمل کے دوران تمام کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی انقلاب کے پشت پناہ کی حیثیت سے مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان کی تشکیل کے ساتھ ہی ہمارے ملک کے سارے ادارے اور پیارے عوام اپنے قانونی فرائض پر عمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف خلیج فارس کے ممالک سے حمایت کی بائیڈن انتظامیہ کی کوشش ناکام

سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ الجزائر کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس دورے میں وہ گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

الجزائر ایک ایسا ملک ہے جو سامراج کے خلاف جدوجہد کا درخشاں ماضی رکھتا ہے۔

صدرایران نے غزہ اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایران اور الجزائر کے مشترکہ نقطہ نظر کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین آج نہ صرف دو طرفہ بلکہ عالم اسلام اور انسانیت کا بھی مسئلہ ہے۔

الجزائر اجلاس کے موقع پر الجزائری حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات و تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button