ایران

آج کے انتخابات سے ایران کے دوست خوش اور دشمن مایوس ہوں گے، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں فرمایا کہ ہر انتخابی حلقے میں امیدواروں کی تعداد کے مطابق ووٹ دیں۔ آج کے انتخابات سے ایران کے دوست خوش اور دشمن مایوس ہوں گے۔

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب، آٹھ بجے ووٹنگ کا وقت شروع ہوتے ہی حسینیۂ امام خمینی میں بنائے گئے موبائل پولنگ بوتھ میں پہنچ گئے۔

انھوں نے پارلیمنٹ کے بارہویں دور کے اور ماہرین کونسل کے چھٹے دور کے انتخابات کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

انھوں نے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپنا ووٹ ڈالیے۔

ہم خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آج کے دن کو ایرانی قوم کے لیے ایک مبارک دن قرار دے۔

ہمارے عزیز عوام اور انتخابات کے مختلف امور کے منتظمین کی کوششیں ان شاء اللہ مطلوبہ نتائج تک پہنچیں اور یہ الیکشن ایرانی قوم کے حق میں رہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ عزیز عوام سے میری دو سفارشات ہیں کہا کہ قرآن مجید لوگوں کو نیک کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی سفارش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی افواج خطے کی سلامتی کے لیے قابل بھروسہ ہیں : صدر ابراہیم رئیسی

ہمارے دوست اور ایرانی قوم سے پیار کرنے والے افراد بھی اور اس کے دشمن اور بدخواہ بھی اس الیکشن پر نظریں رکھے ہوئے ہیں۔

ہر طرف سے ہمارے ملک کے مسائل کو دیکھا جا رہا ہے، بنابریں ہماری عزیز قوم اس بات پر توجہ رکھے اور دوستوں کو خوش اور بدخواہوں کو مایوس کر دے۔

پارلیمنٹ کی 288 اور مجلس خبرگان کی 88 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں ملک بھر سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے 18 سال پورا ہونا شرط ہے۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 6 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button