سندھ اسمبلی اجلاس کا دعائے سلامتی امام زمانہؑ سے آغاز کرنے والی رکن اسمبلی نزہت پٹھان کون ہیں ؟
نزہت پٹھان نے تکفیری بل کے خلاف بھی اسمبلی میںبل پیش کیا تھا

شیعیت نیوز:سندھ اسمبلی کے دوسرے اجلاس کے آغاز میں رکن اسمبلی نزہت پٹھان نے آغاز دعائے سلامتی امام زمانہ سے کیا۔
نزہت پٹھان نے اس سے جنت البقیع کے انہدام کے خلاف معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا ۔
نزہت پٹھان نے تکفیری بل کے خلاف بھی اسمبلی میںبل پیش کیا تھا۔
گزشتہ دن جب سندھ اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہوا تو رکن اسمبلی نزہت پٹھان نے محمد وآل محمد پر درود شریف بھیجا اور بعد ازاں دعائے سلامتی امام زمانہ پڑھی اسی اثناء ایوان میں کسی نے نعرہ نعری بھی بلند کیا ۔
نزہت پٹھان اگست 2018 سے قومی اسمبلی کی رکن رہی ہیں۔ اس سے قبل ، وہ 2002 سے 2013 تک سندھ اسمبلی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ تاریخ رقم!مجلس وحدت مسلمین پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ بن گئی،علامہ راجہ ناصر زندہ باد کی گونج
اکتوبر 2016 میں انہوں نے ایک بار پھر سیاسی پارٹی بدلی اور پی ٹی آئی سے منسلک ہو گئیں ۔ وہ سندھ میں (پی ٹی آئی) کی خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہیں
وہ 2018سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں
اپریل 2022 میں تحریک انصاف کے اراکین کے ساتھ انہوں نے قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی نہیں دیا۔
2024 میں دوبارہ سندھ اسمبلی کی رکن بنی ہیں