پاکستان کی اہم خبریں

بابرسلیم سواتی خیبرپختونخوا اورعبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

بابرسلیم سواتی خیبرپختونخوا اورعبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے اور انہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

شیعیت نیوز : اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے لیے 106 ووٹ ڈالے گئے، بابر سلیم سواتی نے 89 اور احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ لیے۔

اسپیکر کے عہدے کیلئے بابر سلیم سواتی اور احسان اللہ میاں خیل مدمقابل تھے۔

ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے ثریا بی بی اور ارباب وسیم کے درمیان مقابلہ تھا۔

بابر سلیم سواتی اور ثریا بی بی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی حمایت حاصل تھی۔

احسان اللہ میاں خیل اور ارباب وسیم کو پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور ن لیگ کی حمایت حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ عبد الخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

نومنتخب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تمام جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا۔

کوشش ہوگی کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں، تمام اراکین قابل قدر ہیں، کوشش ہوگی کے ایوان کو منصفانہ طور پر لے کر چلیں۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلزپارٹی سے غزالہ گولہ نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔

تاہم مقررہ وقت (12 بجے) تک دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی فارم جمع نہیں کروایا جس کے بعد دونوں رہنما بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button