اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس ٹیکنوکریٹ حکومت کے آئیڈیا کی حمایت کرتی ہے، فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ کا دعویٰ

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ "ریاض المالکی” نے دعویٰ کیا ہے کہ "حماس” نے فلسطینی سزرمین پر ٹیکنوکریٹ حکومت کی تشکیل کی ضرورت کو محسوس کیا ہے۔

ریاض المالکی نے جنیوا میں بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں خبر دی کہ میرا خیال ہے کہ حماس اس بات کو سمجھتی ہے اور ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی حمایت کرتی ہے۔

یہ ماہرین کی ایک عبوری حکومت ہو گی جو مستقل حکومت کو اقتدار منتقل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسی حکومت کے قیام کا وقت نہیں آیا کہ حماس جس کا حصہ ہو کیونکہ ایسی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی مجاہدین نے غزہ کو اسرائیلی فوجیوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا

ریاض المالکی نے عالمی برادری سے بات چیت کے حوالے سے کہا کہ ہمیں مدد کی ضرورت ہے تا کہ ہم اپنی عوام کو ضروری خدمات جیسے ایمرجنسی کی سہولیات دے سکیں۔

انہوں نے جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے کہا کہ یہ ترجیح ہے کہ حالات ٹھیک ہونے کے بعد ایک مخلوط حکومت کے آپشن پر غور کر سکتے ہیں۔

آخر میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو ہر صورت روکنا چاہئے۔

اس سلسلے میں عالمی برادری اور سیاسی و مالی تعاون کرنے والے ممالک ضروری تعاون انجام دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button