اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ محسن نجفی کے چہلم میں قائدین کی شرکت

اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی تقریب میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند علامہ شیخ علی نجفی نے عراق سے شرکت کی۔

شیعیت نیوز:جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں محسن ملت و مفسیر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے چہلم کے سلسلے میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

مجلس ترحیم میں علامہ محسن نجفی اعلیٰ اللہ مقامہ کے خاندان، شاگردان اور علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی تقریب میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند علامہ شیخ علی نجفی نے عراق سے شرکت کی۔

ان کیساتھ حوزہ علمیہ نجف سے ایک وفد بھی مجلس میں شریک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن ملت مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کون تھے؟

علامہ محسن نجفی کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونیوالی مجلس ترحیم میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ ریاض حسین نجفی سمیت ملک بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی اور خطابات کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button