اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین نے سیاسی جدوجہد سے شناخت بنائی ،ناصر عباس شیرازی

عوامی طاقت سے حکومتوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ عوامی رائے پر سرینڈر کریں

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدے میں کوئی شرط نہیں ہے

شرط اتنی ہے کہ پاکستان کی داخلی اور خارجی خود مختاری کا پاس رکھا جائے

ہم نے جس معاہدے پر دستخط کئے تھے اس پر کاربند ہیں، امید ہے پی ٹی آئی بھی اس معاہدے پر پابند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی کا استعفیٰ اور دھاندلیوں کا اعتراف حق و سچ کی جیت ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک کے طول و عرض میں موجود ہے ہم نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے شناخت بنائی۔

گلگت بلتستان سے لیکر پارہ چنار کے بارڈر تک کراچی کے ساحل سے لیکر لاہور تک پاکستان کے پر حلقے میں موجود گی ہے

عوامی طاقت سے حکومتوں کو مجبور کیا ہے کہ وہ عوامی رائے پر سرینڈر کریں۔

مجلس وحدت مسلمین کو حالیہ سیاسی اتحاد پر پریشر بھی ہوگا لیکن انڈر ایسٹیمٹ نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button