لبنان

جنوبی لبنان پر صیہونی حملوں کی بابت یونیفل کا اظہار تشویش

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت نے جمعرات کی صبح کو جنوبی لبنان کے النبطیہ علاقے کو اپنے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اس حملے میں گیارہ لبنانی شہید ہوگئے۔

بدھ کی شام بھی جارح صیہونی فوج نے الصوانہ کے علاقے پر بمباری کی تھی جس میں ایک گھرانے کے تین افراد، ایک ماں اور اس کے دو بچے شہید ہوگئے تھے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یونیفل کے ترجمان نے کہا ہےکہ گذشتہ چند دنوں کے دوران صیہونی حکومت کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تشویشناک رہا ہے اور اس لڑائی میں شدت کے سبب بہت سے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہيں ۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں اغیار کی موجودگی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا: صدر ایران

اور ساتھ ہی رہائشی مکانات اور بنیادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور جنوبی لبنان کے عام شہریوں کی معیشت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہيں۔

یونیفل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے حملے کہ جن میں عام شہری مارے جا رہے ہيں یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔

واضح رہے کہ جارح صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے بدھ کی رات بھی جنوبی لبنان کے علاقوں عدشیت، الشہابیہ، الصوانہ، الجبور اور اقلیم التفاح پر بمباری کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button