ایران

خطے میں اغیار کی موجودگی سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا: صدر ایران

شیعیت نیوز: جمعرات کے روز تہران میں آرمینیا کے نائب وزیر اعظم اور دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے سربراہ مہر گریگوریان اور ان کے ہمراہ آرمینائی وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو تاریخی، دوستانہ اور تعمیری قرار دیا اور قفقاز کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے اس خطے کے استحکام اور سلامتی کی برقراری میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ پر صیہونی فوج کا حملہ، 103 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

سید ابراہیم رئیسی نے آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت اور ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے قفقاز کے علاقے کی اسٹریٹیجک سلامتی اور اس سلسلے میں ایران کی سرخ لکیروں یا ریڈ لائنوں کی ضمانت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے اور اس کی آمادگی پر بھی زور دیا۔

آرمینیا کے نائب وزیر اعظم نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے آرمینیا کی آزادی، اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت کی حمایت کو آرمینائی حکومت اور عوام کے لیے بہت اہم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button