اہم ترین خبریںپاکستان

ملت تشیع کےخلاف اسمبلی میں متنازعہ بِل لانے والا تکفیری مُلا عبدالاکبر چترالی جماعت اسلامی سےفارغ

 شیعیت نیوز:ملت تشیع کےخلاف متنازعہ بِل لانے والا تکفیری مُلا عبدالاکبر چترالی جماعت اسلامی سےفارغ کردئیے گئے۔

امیرجماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمدنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 سے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔

مولانا چترالی کو ایک خط میں ان کی رکنیت معطل کرنے کی اطلاع دی گئی۔

انہوں نے پارٹی ارکان پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوارسے ووٹ کے عوض مبینہ طور رشوت لینے کے الزامات عائد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کا اتحادسیاسی سے زیادہ قانونی ہے،تجزیہ کار سہیل وڑائچ

پارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 10 فروری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران لگائے گئے اپنے الزامات کی حمایت میں ثبوت فراہم کرنے اور کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے پشاور چلے گئے

جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے بالائی نظم کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button