اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمر ایوب وزیر اعظم کے امیدوار نامزد،مجلس وحدت مسلمین نے تائید کردی

ہمیں عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ قبول ہے ہمارا سیاسی اتحاد غیر مشروط ہے۔

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عبا س شیرازی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزرات عظمی کیلئے عمر ایوب کی نامزدگی پر تائید کرتے ہوئے کہاہے

کہ ہمیں عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ قبول ہے ہمارا سیاسی اتحاد غیر مشروط ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب ہوں گے جبکہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے امیدوار عاقب خان ہوں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہے ہیں، امید ہےقومی

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھ کر قانونی جنگ لڑیں گے۔

بچہ بچہ جانتا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور سے علامہ احمد اقبال رضوی کی وفد کےہمراہ ملاقات ،والد کےانتقال پر اظہار تعزیت

اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بدترین الیکشن ہوا، تمام سیاسی صورتحال بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں عمر ایوب خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18ہری پور سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

انہوں نے ایک لاکھ 92 ہزار 948 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز ایک لاکھ 12 ہزار 389 ووٹ لے سکے تھے۔

عمر ایوب خان سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان کے صاحبزادے اور سابق فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے پوتے ہیں،  پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

عمران خان کی حکومت میں عمر ایوب خان کو وفاقی وزیر توانائی مقرر کر دیا گیا تھا، بعد ازاں، 16 اپریل 2021 کو عمر ایوب کو وزیر مقرر کردیا گیا تھا۔

  عمران خان نے اسد عمر کی جانب سے استعفے کے بعد عمر ایوب خان کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا تھا

۔

متعلقہ مضامین

Back to top button