اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا حصہ بن کر تحریک انصاف اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں حاصل کر سکتی ہے ،ماہر قانون یافث نوید ہاشمی

آئین کے مطابق کہ Election Act 2017 کے سیکشن (4)104 کے مطابق اگر کسی بھی وقت کسی پاٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی مخصوص نشستوں کی لسٹ exhaust ہو جائے تو وہ پارٹی مخصوص خالی نشستوں کے لیے مزید نام دے سکتی ہے۔

 شیعیت نیوز:ماہر قانون یافث نوہد ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ   مجلس وحدت مسلمین کا حصہ بن کر تحریک انصاف اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں حاصل کر سکتی ہے ۔

ماہر قانون یافث نوید ہاشمی  کے مطابق  پی ٹی آئی کے ایم ڈبلیو ایم سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں اتحاد کے بعد میڈیا پر ایک سوال مختلف اینکرز کی طرف سے بہت شدت سے اٹھایا جا رہا ہے

 کیا اسمبلی میں ایم ڈبلیو ایم کے نشان پر آنے یا ایم ڈبلیو ایم کا رکن اسمبلی ظاہر ہونے کے بعد پی ٹی آئی اپنی مخصوص نشستیں بچا پائے گی

کیونکہ ایم ڈبلیو ایم نے خواتین نشستوں کی لسٹ جمع کروائی ہوئی ہے وہ بہت ہی مختصر ہے

انہوں نے بتایا کہ آئین کے مطابق کہ Election Act 2017 کے سیکشن (4)104 کے مطابق اگر کسی بھی وقت کسی پاٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی مخصوص نشستوں کی لسٹ exhaust ہو جائے تو
وہ پارٹی مخصوص خالی نشستوں کے لیے مزید نام دے سکتی ہے۔
چنانچہ ایم ڈبلیو کی طرف سے مخصوص نشستوں کے لیے جمع کروائی گئی فقط ایک نام پر مشتمل لسٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی اپنے کوٹے کی باقی تمام مخصوص نشستیں کے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مجلس وحدت مسلمین سے اتحادکیوں کیا؟منافق جماعت اسلامی کھل کر سامنے آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 18؍ دسمبر 2023ء کو خواتین اور اقلیتوں کیلئے مختص مخصوص نشستوں پر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی تھی

کہ وہ متعلقہ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کریں۔ الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرانے کیلئے 22؍ دسمبر کے دن کو آخری تاریخ مقرر کیا تھا۔

رابطہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خدشہ ہے

کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہماری پارٹی کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ کی غلط تشریح کر سکتا ہے۔

تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ پی ٹی آئی کے ماہرین قانون کو یقین ہے کہ قانونی پوزیشن واضح ہے

اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کی شق 4 کے تحت جماعت اسلامی یا ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہو کر پی ٹی آئی اپنی مخصوص نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button