اہم ترین خبریںایران

ایرانی وزیر خارجہ کی دمشق میں شام کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں اتوار کو دمشق پہنچے اور شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی نیز علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

بحران غزہ کے بارے میں بات چیت اور فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے کی ضرورت کو، حسین امیرعبداللہیان اور بشار الاسد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے اہم ترین موضوعات میں قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادی اظہار رائے کی دھجیاں اڑاتے صیہونی غنڈے

ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیصل المقداد سے ملاقات اور گفتگو کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button