اہم ترین خبریںپاکستان

سیاسی محاذ پر کامیابیوں پر علامہ محمد امین شہیدی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مبارکباد

شیعیت نیوز : امت واحدہ پاکستان کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین کے سابق اعلیٰ عہدیدار علامہ محمد امین شہیدی نے  مجلس وحدت مسلمین کی سیاسی محاذ پرکامیابی پر نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔

علامہ محمد امین شہیدی نےاپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کرم ایجنسی کی نیشنل اسمبلی کی نشست اور راولپنڈی کی پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نامزد امیدواروں کو  شاندار کامیابی

اور مجلس وحدت مسلمین کے  باوقار سیاسی تعلق کے قیام پر پوری قوم ،مجلس کی قیادت اور سیاسی سیل کے عہدیداران کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی !پارہ چنار میں شیعہ سنی بھائی بھائی کی صدائیں گونجنے لگیںیہ بھی پڑھیں:

 انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ  بارگاہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ کامیابی کے اس سلسلے میں مزید برکت اور مجلس کے تمام مخلص عہدیداران کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے ۔

یاد رہے علامہ محمد امین شہیدی مجلس وحدت مسلمین کے بانی عہدیداران میں سے ایک ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button