پاکستان
ایرانی سفارتخانے کی بلوچستان دہشتگردی کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بلوچستان دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایران بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید اور دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
اس دہشت گرد حملے میں معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے ضلع پشین کے بعد، قلعہ سیف اللہ میں دھماکہ 13 افراد جاں بحق
ترجمان کے مطابق غم کی اس گھڑی میں ایران پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے۔
ایران اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہے۔
ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر مذمتی بیان کے ساتھ دہشتگرد حملے کے بعد کی تصویر بھی لگائی ہے۔