اہم ترین خبریںسعودی عرب

ہم اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتے: سعودی عرب

شیعیت نیوز: العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے آج صبح اعلان کیا ہے کہ جب تک انیس سو ستسٹھ کی سرحدوں میں مشرقی بیت المقدس کی مرکزیت کے ساتھ ، ایک فلسطینی حکومت کے قیام کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور غزہ پر حملہ بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری، غزہ پر حملے بند کئے جانے اور اس علاقے سے صیہونی فوجیوں کے مکمل انخلا سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں حماس کا مثبت نقطہ نظر

ارنا کے مطابق، یہ بیان وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک تعلقات کے کوآرڈینیٹر اور ترجمان جان کربی کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد شائع ہوا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور اسرائیل، باہمی تعلقات کو معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتے ہيں۔

اور کہا کہ باقی ماندہ قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ کے طویل مدتی خاتمے کے بارے میں سنجیدہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ جس کو ہم عملی جامہ پہننا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button