اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

شہید سردار حاج قاسم سلیمانی کو قتل کرنے میں کون کون ملوث تھا ،سابق امریکی صدر کے اہم انکشافات

 شیعیت نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہید القدس حاج قاسم سلیمانی کے قتل کے بارے میں نئی تفصیلات کا انکشاف کیا۔

قاسم سلیمانی 2020 کے اوائل میں عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیل سلیمانی کو قتل کرنے کے منصوبے کا حصہ تھا، لیکن اسرائیل حملے سے عین پہلے پیچھے ہٹ گیا۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ’’جب ہم سلیمانی کو قتل کرنے لگے تو اسرائیل بھی ہمارے ساتھ یہ کام کرنے والا تھا لیکن آپریشن سے دو دن پہلے، بینجمن نیتن یاہو نے کہا، "ہم ایسا نہیں کر سکتے”۔

یہ بھی پڑھیں:شہیدقاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکوں میں ملوث 12 افراد گرفتار

ٹرمپ نے کہا کہ: "میرا ایک خاص جنرل تھا، اور وہ بہت اچھا تھا، اور میں نے اس سے کہا: ‘کیا اب ہم یہ خود کر سکتے ہیں؟’ اس نے کہا: ‘سر، ہم کر سکتے ہیں، یہ آپ پر منحصر ہے۔’ اور میں نے کہا: ‘ ہم کریں گے۔”

اس سے قبل 2021 میں ، ایکسیوس نے ٹرمپ کے بیانات شائع کیے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتے تھے کہ اسرائیل اور نیتن یاہو اس عمل میں زیادہ فعال ہوتے۔

اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے کہ وہ مستقبل میں پوری کہانی کو ظاہر کریں گے۔

اسرائیل نے صحیح کام نہیں کیا،” ٹرمپ نے اپنی کتاب "پیس ٹرمپ” کے لیے انٹرویو میں ابراہیم معاہد اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں ایک انٹرویو میں کہا

میں اس کہانی کے بارے میں بات نہیں کر سکتا،” انہوں نے مزید کہا۔ "لیکن میں بہت مایوس تھا۔” "لوگ وقت آنے پر اس کے بارے میں سنیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button