مشرق وسطی

مشرقی شام پر حملے میں لشکر فاطمیون کے ایک عظیم مجاہد کی شہادت کی اطلاع

شیعیت نیوز: عالمی استعمار کی سازشوں کے نتیجہ میں شورش کا شکار شام کے مشرق میں واقع دیر الزور علاقے پر امریکی دہشت گرد فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں لشکر فاطمیون کے مجاہدین میں سے عظیم کمانڈر اور سپاہی سید حمزہ علوی شہید ہو گئے ہیں۔

لشکر فاطمیون، سپاہ امام رضا علیہ السلام اور شہید فاؤنڈیشن کے افسران اور نمائندوں نے مدافع حرم سید حمزہ علوی کے باوقار خاندان کو شہید کی شہادت کی خبر پہنچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عراق کو قابض افواج سے پاک کرینگے، حملوں کا جواب دینگے، سربراہ حشد الشعبی

واضح رہے کہ افغان شہریت کے حامل، مدافع حرم، شہید سید حمزہ علوی افغانستان کے صوبہ پروان میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے سابق سوویت یونین کے خلاف افغان جہاد میں برسوں میں حصہ لیا آٹھ سالہ دفاع مقدس میں شریک رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button